ضمنی انتخابات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینگے، مریم نواز
زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے
مسلم ليگ ن کی نائب صدر مريم نواز کہتی ہيں ضمنی انتخابات ميں بھرپور کاميابی حاصل کرکے حکومت کو ٹف ٹائم ديں گے۔
لاہور ميں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مريم نواز کی زير صدارت ضمنی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس ميں ضلع سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے عہدیداروں نے شرکت کی، ضمنی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی، مشاورت اور دیگر امور پر بات چيت کی گئی۔
مريم نواز کا کہنا تھا کہ مضبوط اميدورار ميدان ميں اتار رہے ہيں، کوشش ہے پنجاب ميں زيادہ سے زيادہ سيٹيں حاصل کريں، ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔
اجلاس میں سیکریٹری جنرل احسن اقبال، عطاء تارڑ، خرم دستگیر، رانا ثناء اللہ اور ديگر عہديدار شريک ہوئے۔