تاریخی عمارتوں پررنگ، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

پرانے رنگ کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی وزیر ثقافت
Jan 11, 2021

برنس روڈ پر خلاف قانون تاریخی ورثے کو رنگنے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی، سندھ حکومت نے تاریخی عمارتوں کے پرانے رنگ کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

برنس روڈ ہیریٹیج بلڈنگز کو رنگ کرنے کے معاملے کا صوبائی وزیر ثقافت سردار شاہ نے نوٹس لیکر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی، ڈائریکٹر جنرل آرکيالاجی کی سربراہی میں کمیٹی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریگی۔

صوبائی وزیر سردار شاہ کا کہنا ہے کہ ہیریٹیج بلڈنگز پر کیا گیا رنگ ڈی کلر کیا جائے گا، کچھ بلڈنگز تاریخی ورثہ ہیں جبکہ کچھ پرانی بلڈنگز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلڈنگز کو ڈی کلر کرنے کیلئے پروسیس کا آغاز کردیا گیا ہے، جلد کام شروع ہوگا، محکمہ ثقافت ضلعی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہے۔

سردار شاہ کا ہنا ہے کہ کراچی کے علاقے برنس روڈ پر تاریخی اور پرانی عمارتوں پر سول سوسائٹی نے بغیر اجازت رنگ کیا تھا، جسے ڈی کلر کردیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے 5 جنوری 2021ء کو برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر گاڑیوں کے داخلے پر 7 شام بجے کے بعد پابندی عائد کردی تھی۔

Tabool ads will show in this div