صدر ٹرمپ عہدہ چھوڑیں یامواخذے کیلیےتیار رہیں

نینسی پلوسی امریکی صدر کو خبردار کردیا
Jan 11, 2021

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ فوری طور پر عہدہ نہیں چھوڑتے تو اُن کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر مواخذے کی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔

امریکی ہاؤس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد مجھ سمیت کئی ارکان نے نائب صدر مائیک پینس سے صدر ٹرمپ کو ایک قرارداد میں عہدے سے برطرف کرنے کا آئینی اختیار استعمال کرنے کی استدعا کریںگے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے مزید کہا کہ اگر نائب صدر 25ویں ترمیم سے حاصل ہونے والا آئینی اختیار 24گھنٹوں میں استعمال نہیں کرتے تو پھر ایوان صدر ٹرمپ کا تیز رو مواخذہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور پُرتشدد حملے میں 4افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ارکان نے کمروں اور ڈیسک کے نیچے چھپ کر جانیں بچائی تھیں۔

Nancy Pelosi

Capitol Riots

Tabool ads will show in this div