پی ایس ایل6: چار کھلاڑی جنہیں نظرانداز کیا گیا

فرنچائزرز نے اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)2021 کے آغاز میں اب 40دن سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے اور ٹیمیں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔

گزشتہ روز پی ایس ایل6 کے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کا عمل لاہور میں منعقد ہوا جہاں فرنچائزرز نے اپنی ٹیم کو مکمل کیا۔ ہر سیزن کی طرح کچھ قابل ذکر کھلاڑیوں کو نظرانداز کیا گیا۔

ایسے چار بڑے کھلاڑی جو اس سال پی ایس ایل میں دکھائی نہیں دینگے وہ یہ ہیں:

احمد شہزاد

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے وہ گزشتہ روز لاہور میں ہونےوالی ڈرافٹنگ میں نظرانداز کیے گئے۔

دائیں ہاتھ بلےباز جو اب تک تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے واحد پاکستانی بلے باز ہیں، گزشتہ سیزن میں کوئٹہ کی نمائندگی کرتے ہوئے احمد شہزاد نے 7میچوں میں صرف 8.71 کی اوسط سے 61رنز بنائے۔

جس کی وجہ سے ان کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں ریلیز کردیا۔

مجموعی طور پر شہزاد نے پی ایس ایل میں 45میچ کھیلے ہیں جہاں ان کی اوسط 26.26 بنتی ہے جبکہ انہوں نے ٹوٹل 1ہزار 77رنز بنائے ہیں، جس میں نو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

جنید خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کو پی ایس ایل6 کی ڈرافٹنگ یں نظرانداز کیا گیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز پچھلے ایڈیشن میں توقعات پر قائم نہیں رہ سکا جہاں وہ صرف دو سیزن میں تین مرتبہ کھیلنے میں کامیاب رہے جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 10رنز کے قریب رہا۔

گزشتہ پی ایس ایل میں اس پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے فرنچائزرز نے انہیں مکمل نظرانداز کیا۔

جنید خان نے پی ایس ایل میں 27میچ کھیلے ہیں اور8.47 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 30کی اوسط سے 26 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

عمر خان

عمر خان کو ملک کا ایک اعلی درجہ کا حامل اسپنر قرار دیا جاتا ہے لیکن وہ بھی ڈرافٹنگ میں فرنچائزرز کو قائل کرنےمیں ناکام رہے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر کو کراچی کنگز نے ریلیز کیا تھا جہاں وہ کپتان عماد وسیم کی موجودگی میں ابتدائی الیون میں اپنی جگہ نہیں بناسکے تھے جو خود بھی بائیں ہاتھ کے اسپنر ہیں۔

عمرخان پی ایس ایل کے اپنے مختصر کیرئیر میں محمد حفیظ، لیام لیونگ اسٹون، اے بی ڈویلیئرز، شین واٹسن، لیوک رونچی اور شعیب ملک جیسے کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

اکیس سالہ نوجوان نے پی ایس ایل میں صرف 17میچز کھیلے جہاں وہ 7.8 کے اکانومی ریٹ سے بالنگ کی جبکہ20.89 کی اوسط سے 19وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

عبد اللہ شفیق

پی ایس ایل2021 سے قابل ذکر غیرمنتخب کھلاڑیوں کی فہرست میں نوجوان بلےباز عبد اللہ شفیق کا نمبر آخری ہے۔ دائیں ہاتھ کے بلےباز نے قومی ٹی20 کپ میں سنچری کے ساتھ مختصر فارمیٹ میں اپنی شناخت بنائی جس کی وجہ سے وہ زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم میں منتخب ہوئے۔

تاہم بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے کیرئیر کی غیرمتاثر کن شروعات کے ساتھ عبداللہ شفیق کسی بھی فرنچائز کو متاثر نہیں کرسکے جبکہ انہیں کسی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔

PSL6

PSL2021

Tabool ads will show in this div