سندھ کا بےنظیر مزدور کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

مفت علاج، وظائف اور دیگر گرانٹس مل سکیں گی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
sindh-labourers-AFP فوٹو: اے ایف پی

سندھ حکومت نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے بے نظیر مزدور کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کرليا۔

پہلے مرحلے ميں 6 لاکھ 25 ہزار رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو کارڈ ديے جائيں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 50 لاکھ مزدوروں کو کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔

ورکرز کو مفت علاج، تعلیمی وظائف اور دیگر گرانٹس مل سکیں گی۔ بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا نادرا کے ذریعے ہوگا۔

کارڈ کے اجرا سے محکمہ لیبر میں جعلسازی کا بھی خاتمہ ہوسکے گا جبکہ تمام صنعتی مزدوروں کا ریکارڈ نادرا کے ذریعے محفوظ ہوگا۔

بے نظیر بھٹو مزدور کارڈ کا معاہدہ سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن اور نادرا کے درمیان گزشتہ سال طے پایا تھا۔

LABOURS

Tabool ads will show in this div