Uncategorized

چینی قونصل خانہ حملہ: 5دہشت گردوں پر فرد جرم عائد

ملزمان کا صحت جرم سے انکار
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
Khi police فوٹو: آن لائن

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چینی قونصل خانے حملہ کیس میں کالعدم تنظيم کے 5 دہشت گردوں پر فرد جرم عائد کر دی۔

پیر 11 جنوری کو چینی قونصل خانہ حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5دہشت گردوں پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان نے عدالت ميں صحت جرم سے انکار کر دیا۔

چینی قونصل خانے پر حملے میں “را” اور افغانستان ملوث ہیں، امير شيخ

عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ آئندہ سماعت پر گواہان اور تفتشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ملزمان میں احمد، نادر، علی احمد، عبداللطیف اور اسلم شامل ہیں۔

کراچی، چینی قونصلیٹ پر حملے کا مقدمہ درج

واضح رہے کہ 23 نومبر 2018 کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے۔

حملے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو مار گرایا تھا تاہم واقعہ میں قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا تھا۔

کراچی پولیس نے جنوری 2019 میں 5دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

BLA

Tabool ads will show in this div