اہم خبریں: آصف زرداری کی طبیعت ناساز، سرکاری ملازمین کااحتجاج
پیر 11 جنوری کی چند اہم خبروں کا احوال۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ايک بار پھر ناساز ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹيم نے بلاول ہاؤس کراچی پہنچ کر معائنہ کیا، اسپتال منتقل کيا جاسکتا ہے۔
افغانستان کی حزب وحدت اسلامی کے رہنما استاد کریم خلیلی آج سے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کے معاملے پر سرکاری ملازمین آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پرامن احتجاج کريں گے۔
پی ڈی ايم آج ملاکنڈ ميں حکومت مخالف جلسہ کرے گی۔ فضل الرحمان اور بلاول بھٹو شريک ہوں گے جبکہ مريم نواز غير حاضر رہيں گی۔
مسلم ليگ ن کی رہنما مريم نواز آج لاہور ميں ضمنی انتخابات پر پارٹی اجلاس کی صدارت کريں گے۔
معروف شاعر اور دانشور نصیر ترابی کی نماز جنازہ آج امام بارگارہ شہداء کربلا انچولی کراچی میں ادا کی جائے گی۔ تدفین وادی حسین قبرستان میں کی جائے گی۔
پنجاب ميں انسداد پوليو مہم آج سے پانچ روز کے ليے شروع ہوگی۔ ٹيميں مختلف علاقوں ميں بچوں کو انسداد پوليو کے قطرے پلائيں گی۔