عوام صبر کا دامن نہ چھوڑیں، وزیراعلیٰ پنجاب
عوام پریشان نہ ہو
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ بجلی کے سسٹم میں موجود فنی خرابی کو دور کیا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں ہفتہ 9 جنوری کو بجلی کے بریک ڈاؤن پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام سے صبر کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام صبر کا دامن نہ چھوڑیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے سسٹم میں موجود فنی خرابی کو دور کیا جا رہا ہے۔ عوام بجلی بریک ڈاون پر پریشان نہ ہوں۔ گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔
دوسری جانب کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔