پی ایس ایل6: کس ٹیم نےکون سےکھلاڑی برقرار رکھے

فہرست جاری کردی گئی
فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی ٹیموں کی جانب سے اپنے برقرارر کھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔

پی ایس ایل فائیو کی چیمپئین کراچی کنگز کی ٹیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، محمدعامر، شرجیل خان، عماد وسیم، عامر یامین، وقاص مقصود، ارشداقبال اور جنوبی افریقی بلےباز کولن انگرم کو برقرار رکھا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم لاہور قلندرز نے محمد حفیظ، شاہین آفریدی، فخرزمان، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، بین ڈنک، دلبرحسین، سہیل اختر کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، ایلیکس ہیلز، کولن منرو، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، موسیٰ خان، ظفرگوہر کو برقرار رکھا ہے۔

ملتان سلطانز نے سابق کپتان شاہدآفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، شان مسعود، عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمزوینس،عثمان قادر کو ڈرافٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل کی جان سمجھی جانے والی ٹیم پشاور زلمی نے وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، حیدرعلی اور لائم لیونگ اسٹون کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سابق چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود اور انور علی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ2021 کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔ جاری شیڈول کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 20فروری کو دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کا ایونٹ 34میچز پر مشتمل ہوگا جس کے تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل 22مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

PSL6

PSL2021

Tabool ads will show in this div