اسامہ ستّی قتل کیس: تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کی جائیگی
اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان اسامہ ستّی کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ آج چیف کمشنر کو پیش کی جائے گی۔
اسامہ ستّی گذشتہ ہفتے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔
اسلام آباد کے نئے آئی جی قاضی جمیل مقتول اسامہ ستّی کے گھر پہنچے اور والدین سے ملاقات کرکے انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اسامہ ستّی قتل کیس، 5پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
دوسری جانب جی 9 سروس روڈ چوک کا نام اسامہ ستّی شہید چوک رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سی ڈی اے کو خط لکھ دیا ہے۔
اسامہ ستّی کے والدین نے چوک کو مقتول کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
قتل میں ملوث اسلام آباد پولیس کی 5 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف بھی کر دیا گیا ہے۔ ملزمان انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں۔