Technology

ایڈوب فلیش پلیئر ڈیوائسز کیلیےخطرناک قرار

کمپنی نے مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا اعلان کردیا
فوٹو: ٹاک انیڈرائڈ
فوٹو: ٹاک انیڈرائڈ
[caption id="attachment_2153314" align="alignnone" width="800"] فوٹو: ٹاک انیڈرائڈ[/caption]

سال 2020 کے اختتام پر فلیش پلیئر کو ڈیوائسز کیلیے خطرناک قرار دیتے ہوئے ہٹانے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ٹاک انیڈرائڈ کے مطابق کمپنی نے فلیش پلیئر کو ختم کردیا اور صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم یا پھر اس کے بچ جانے والے حصوں کو بھی نکال دیں کیونکہ اب اس حوالے سے سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری نہیں ہوں گی اور ممکنہ طور پر اس کے حصے بے سود اور ڈیوائسز کے لیے خطرناک ہوسکتے ہیں۔

اڈوب نامی کمپنی نے تین سال قبل ہی فلیش پلیئر کے خاتمے کا اعلان کیا تھا، ایک زمانے میں مذکورہ پلیٹ فارم بہت اہمیت کا حامل تھا مگر فلیش پلیئر اکثر گیمز کھیلنے کے لیے مشکلات کا باعث بنتا تھا اور بعض اوقات کاپی رائٹس کے بھی مسائل سامنے آتے تھے، کمپنی چاہتی ہے کہ لوگ اپنے کمپیوٹرز میں اس کے بچ جانے والے حصوں کو بھی نکال دیں تاکہ ڈیوائسز کو کسی خطرے سے بچایا جاسکے۔

ایڈوب فلیش پلیئر ہٹانے کے لیے ان انسٹالر پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسے اوپن کرکے فلیش پلیئر ان انسٹالر آئیکون پر کلک کریں جس کے بعد یہ پلیٹ فارم ڈیوائس سے ہٹ جائے گا۔

واضح رہے کہ ایڈوب فلیش پلیئر 1996میں متعارف کرایا گیا جو سال 2020 کے اختتام تک صارفین کےلیے خدمات سرانجام دیتا رہا۔

Adobe Flash

Tabool ads will show in this div