پریانکاچوپڑاکےساتھ لاک ڈاؤن میں برطانوی سیلون جانے پرکیاہوا؟

اداکارہ کی ٹیم کے رکن نے تردیدکردی
[caption id="attachment_2152934" align="alignnone" width="800"] کولاج: سماء ڈیجیٹل[/caption]

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوہڑا کے حوالے سے خبریں سرگرم ہیں کہ انہیں برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پروارننگ دی گئی ، تاہم اداکارہ کی ٹیم کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں اس بات کی تردید کی گئی ہے۔

انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق لندن کے علاقے نوٹنگ ہل میں سیلون جانے کے بعد پریانکاچوپڑاپرجرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔

اداکارہ کووالدہ کے ہمراہ 6 جنوری کی شام کو جوش ووڈ کلرسیلون سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ان کی ٹیم کے رکن کے مطابق اداکارہ کو کام کے لیےباہرجانے کی اجازت تھی، انہوں نے ہیئر کلرکروایا تھا اس لیےکوئی جرمانہ نہیں کیا گیا۔

پریانکا کی فلم کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے، اسی لیے مذکورہ سیلون کونجی طور پر پروڈکشن کیلئے کھولا گیا تھا کیونکہ برطانیہ میں فلم ،پروڈکشن کی اجازت ہے اور ایس او پیزعمل کرتے ہوئے شوٹنگ اور اس سے متعلقہ جگہیں استعمال کی جاسکتی ہیں۔ جبکہ اس سے قبل وہاں موجود تمام عملے کا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا۔

اداکارہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس کی آمدکے بعد انہیں قانونی اجازت دکھائی گئی تھی جس کے بعد پولیس مطمئن ہوکر واپس روانہ ہوگئی۔

دوسری جانب ترجمان میٹ پولیس کے مطابق 6 جنوری کی شام 5بج کر 40 منٹ پر نوٹنگ ہل میں کرونا وائرس کے قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تھی، افسران نے وہاں جا کرسیلون کے مالک کو قوانین پرعملدرآمد کی زبانی تنبیہ کی البتہ کسی قسم کے جرمانے کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

مذکورہ سیلون کی جانب سے بھی وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پریانکا لندن میں جاری فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے بال کلرکروانے آئی تھیں اور کووڈ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرتےہوئے سیلون صرف انہی کیلئے کھولا گیا تھا۔

دنیا بھرمیں پھیلی اس عالمی وبا کے باعث لندن سمیت برطانیہ بھر میں انتہائی سخت پابندیاں اور لاک ڈاؤن نافذ ہے، اس حوالے سے سیلونز اورسپا بھی بند ہیں ۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نئی آنے والی فلم '' ٹیکسٹ فاریو '' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے شوہرنک جونس کی خصوصی شرکت بھی ہوگی۔

فلم جرمن فلم '' ایس ایم ایس فوردچ '' کا انگلش ری میک ہے جس میں منگیترکو کھودینے والی خاتون اس کے پرانے نمبر پرپیغامات بھیجتی ہے، نتیجے میں خاتون کی اس شخص سے جذباتی وابستگی ہوجاتی ہے جس کے پاس اب یہ نمبر موجود ہوتا ہے۔

nick jonas

COVID-19

Tabool ads will show in this div