کراچی:سائٹ ایریا ہارون آبادگودام میں لگی آگ پرقابوپالیاگیا

سیاہ بادل کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہے تھے۔

کراچی کےعلاقےسائٹ ایریا ہارون آباد کےگودام میں آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔گودام کے اندر پھنسے لوگوں کو طویل جدوجہد کے بعد باہر نکالا گیا۔واقعے میں 8 افراد کے زخمی ہونےکی تصدیق ہوئی ہے۔

 فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ کیمیکل رکھنے اور اسپرے پینٹس کے 3منزلہ گودام میں ہفتے کی صبح لگنے والی آگ کی شدت بہت زیادہ تھی۔فائربریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے آگ بجھانےکی کوشش کی تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر کے فائر ٹینڈرز طلب کرلئے گئے۔

پانی کی بروقت فراہمی کےلیے کراچی واٹربورڈ نے ہائیڈرنٹس پر ہنگامی حالت نافذ کردی۔آگ کے شعلے اور سیاہ بادل کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہے تھے۔گودام میں پیٹرول اوردیگر کیمیکل کے ڈرمز موجود تھےجن کےپھٹنے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی تھیں۔

ویڈیو:اسپرےپینٹ کی عمارت میں آگ، لاکھوں روپےکا نقصان

گودام میں موجود 8افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی جنھیں عباسی شہید اسپتال اور سول اسپتال برنز وارڈ منتقل کردیا گیا،کسی ہنگامی صورتحال سے بچنےکےلیے نزدیکی فیکٹریوں اور قریب واقع پیٹرول پمپ کوخالی کروالیا گیا۔

پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے علاقےکامحاصرہ کرلیا اور شہریوں کو متاثرہ عمارت سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div