شادی سےمتعلق نورا فتیحی نےکرینہ کو حیران کردیا، ویڈیو دیکھیں

نورافتیحی نےکرینہ کپور کےشو میں شرکت کی تھی

مراکشی نژاد کینیڈین و بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے کرینہ کپور کے بیٹے سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

حال ہی میں نورا فتیحی نے اداکارہ کرینہ کپور کے آن لائن شو میں شرکت کی، انٹرویو کے دوران نورا فتیحی نے واضح کیا کہ ان کا یا ان کے آبا و اجداد کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے اور وہ شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لیے یہاں آئیں۔

کرینہ کپور نے انہیں بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر سیف علی خان بڑے شوق سے ان کے گانے سنتے ہیں اور دونوں ان کا رقص دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔

جس پر نورا فتیحی نے کرینہ کپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے مذاق میں کہا کہ وہ ان کے بیٹے تیمور علی خان سے منگنی یا شادی کرنا چاہیں گی۔

جس پر کرینہ کپور نے انہیں بتایا کہ تیمور علی خان ابھی محض 4 سال کے ہیں تو نورا فتیحی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ ان کے بڑے ہونے کا انتظار کریں گی۔

نورا فتیحی نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ بھارت منتقل ہوئیں تو انہیں یہاں کوئی بھی نہیں پہچانتا تھا اور ابتدائی طور پر انہیں بہت مشکلات پیش آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ آغاز میں ہی انہیں ایک خاتون ڈائریکٹر نے کام دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ان جیسی کئی لڑکیاں بھارت میں موجود ہیں وہ انہیں کاسٹ نہیں کریں گی۔

نورا فتیحی کے مطابق خاتون ڈائریکٹر نے ان کے لیے ایسے الفاظ استعمال کیے کہ ان کے ذہن میں خیال آیا کہ انہیں واپس کینیڈا چلے جانا چاہیے لیکن پھر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور دوبارہ کام کی تلاش میں نکل پڑیں۔

یاد رہے کہ انہیں سب سے زیادہ شہرت ’دلبر دلبر‘ کے ریمیک سے ملی، بعد ازاں ان کا گانا ’ساقی‘ بھی وائرل ہوا۔

nora fatehi

Tabool ads will show in this div