الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل ہوگا، صوبوں سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول طلب

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صوبوں سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کل طلب کرلیا۔ 


ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 3 صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کیلئے منگل کو اہم اجلاس بلالیا۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے خط کے ذریعے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ منگل کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار کرکے لائیں۔


الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ صوبوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں تیاریاں مکمل نہ ہونے پر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو نیا شیڈول مرتب کرنے کا حکم دیا تھا۔ سماء


 

کا

سے

dharna

طلب

اجلاس

paypal

hezbollah

lost

nbp

Tabool ads will show in this div