لاہور: 8 سالے بچے کا قاتل بڑا بھائی نکلا
قاتل نے دوسرے بچے کے بھی قتل کا اعتراف کرلیا
لاہور ميں 8 سالہ بچے کے اغواء کے بعد قتل کا معمہ حل ہوگیا، قاتل بڑا بھائی نکلا جس نے دوران تفتیش دیگر جرائم کا بھی اعتراف کرليا۔
لاہور کے علاقے کماہاں کے رہائشی 8 سالہ بچے کی لاش گزشتہ روز آشیانہ انٹرچینج سے ملی تھی، پولیس نے تفتیش کی تو بڑا بھائی ہی قاتل نکلا، جس نے پولیس کے سامنے بھائی سمیت 2 بچوں کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
ملزم کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کو بدفعلی کے بعد قتل کيا اور لاشیں نالے ميں پھينکیں۔ پولیس کے مطابق پڑوسی بچے کی لاش اب تک نہیں ملی، دونوں بچوں کو پتھر مار کر قتل کیا گیا۔
مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، اہل خانہ ایک بچے کے مقتول اور دوسرے کے قاتل ہونے پر دہرے دکھ میں مبتلا ہیں۔