Uncategorized

بیٹا بیٹی نے پیسوں کی خاطر ماں کومردہ قرار دلوادیا

ایف آئی اے کراچی خاتون تک پہنچ گئی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ماں بچوں کی لمبی عمر اور صحت کی دعائیں کرتی نہیں تھکتی اور عموماً اولاد بھی اس عظیم ہستی سے ہمیشہ کیلئے بچھڑنے کے تصور سے بھی گھبرا جاتی ہے لیکن کچھ بیٹا بیٹی ایسے بھی ہوتے ہیں جو پیسوں کی خاطر اپنی سگی ماں کو بھی مردہ ثابت کردیتے ہیں۔

ایف آئی اے کراچی نے ایسے ہی ایک بیٹا اور بیٹی کے کئے گئے فراڈ کا سراغ لگایا ہے، جنہوں نے امریکا میں اپنی والدہ کو مردہ قرار دلوا کر وہاں کی انشورنس کمپنی سے ڈالرز حاصل کرلیے جن کی پاکستانی کرنسی میں مالیت تقریباً 25 کروڑ روپے بنتی ہے۔

گو دھوکہ دہی کا یہ واقعہ 10 برس پرانا یعنی 2011ء کا ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے والے بیٹا بیٹی بظاہر پاکستان میں نہیں ہیں لیکن یہ معاملہ حال ہی میں کھلا، جب مردہ قرار دی گئی وہ خاتون جو کسی عزیز کے ساتھ کراچی میں ہی رہائش پذیر ہیں، پاسپورٹ کے حصول کیلئے امریکی قونصلخانے جا پہنچیں۔

اب ظاہر ہے یہ بات تقریباً خارج از امکان ہی تھی کہ کوئی 'مردہ' شخص امریکی قونصلیٹ جائے اور وہاں سے اپنے پاسپورٹ کے حصول یا تجدید کرانے میں کامیاب رہے۔

امریکی قونصل خانے نے خاتون جن کے نام کا مخفف سین کاف ہے کا ریکارڈ چیک کرنے کے بعد وہ معاملہ ایف آئی اے کو بتایا جس پر خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی۔

خاتون نے ایف آئی اے کو بتایا کہ امریکا میں ان کے نام سے 2 انشورنس پالیسیاں لی گئی تھیں اور بعد ازاں انہیں مردہ قرار دیکر پالیسی کا پیسہ حاصل کیا گیا تاہم انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ اس سارے معاملے میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں اور یہ سب ان کی اولاد کا کیا دھرا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق خاتون کے بیٹا اور بیٹی کی تلاش جاری ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div