اداکارہ کنزہ ہاشمی کی ’لیک ویڈیو‘ ریلیز

مختصر فلم ایلیمنٹ پرائم کے یوٹیوب چینل پرریلیزکی جائیگی

اداکارہ کنزہ ہاشمی کی معاشرتی مسائل پر مبنی نئی مختصر فلم لیک ویڈیو آج یوٹیوب پر ریلیز کردی گئی ہے ۔

یہ فلم ایک معاشرتی مسئلے پر مبنی ہے جہاں لڑکیاں اپنی عریاں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں اور پھر معاشرے میں انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

بعض اوقات اس طرح کی ویڈیو منگیتر یا حتی کہ میاں بیوی جیسے قریب تر تعلقات میں بھی سامنے آتی ہیں تاہم اس مختصر فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح خواتین ان چیزوں سے محتاط رہ سکتی ہیں ۔

اس مختصر فلم میں اداکارہ کنزا ہاشمی اور صدف آشان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کے ہدایتکارعابس رضا ہیں ۔

[iframe width="100%" height="435" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/HQD4_5ZF0gk"]

فلم کے پروڈیوسر اکبر یزدانی نے سماء کو بتایا کہ بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ نے بھی ہم سے رابطہ کیا ہے انہیں ہماری فلم پسند آئی ہے وہ اس فلم کو اپنے پلیٹ فارم پر شیئر کرنا چاہتے ہیں ۔

یہ مختصر فلم ایلیمنٹ پرائم کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کردی گئی ہے ۔

KINZA HASHMI

LEAKED VIDEO

Tabool ads will show in this div