پی ایس ایل6: شیڈول کااعلان،میزبانی دو شہروں کےنام

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
لیگ کا افتتاحی میچ 20فروری کو کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
اگلے روز ایونٹ میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فائنلسٹ لاہور قلندرز اور ایڈیشن 2017کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیمیں جبکہ دوسرے میچ میں 2مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
تیس روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔2017 کے بعد پہلی مرتبہ ہوگا کہ ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
کرونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا مرحلہ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
دونوں شہروں میں برابر میچز کھیلے جائیں گے، تمام ٹیموں میں ڈے اور نائٹ میچز کی تقسیم بھی برابری کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایونٹ سے چند روز قبل کیا جائے گا، اس حوالے سے حکومتی سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ2021 کا اسپورٹ پریڈ 15 فروری سے شروع ہوگا۔ لیگ میں حصہ لینے والے غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے کراچی آمد سے قبل کرونا وائرس کے ایک ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنا لازمی ہے۔ پاکستان آمد پر ان کے مزید 2 ٹیسٹ کیے جائیں گے، جس کے نتائج منفی آنے کے بعد ہی انہیں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
جس کرکٹر یا اسپورٹ اسٹاف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آئے گا، اسے پھر پانچ روز کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا جائے گا۔ اس دوران اس کے کرونا وائرس کےمزید دو ٹیسٹ کیے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ آئسولیشن کے پہلے دن اور دوسرا ٹیسٹ آئسولیشن میں پہنچنے کے چوتھے روز کیا جائے گا۔
کراچی میں شیڈول تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور لاہور میں شیڈول تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
? ??? ??? ? ???????? ?
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 8, 2021
Araha hai #HBLPSL6 ka mausam! Mark your calendars!
Which match-up are you most excited about? https://t.co/85V75YQ2Tz@MultanSultans @TeamQuetta @KarachiKingsARY @IsbUnited @PeshawarZalmi @lahoreqalandars pic.twitter.com/wJxUIlUyjt