اسامہ ستّی قتل کیس، 5پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف

اسلام آباد پولیس نے اسامہ ستّی قتل کیس میں شامل پانچ اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔
وفاقی پولیس نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس میں اہلکاروں کو مس کنڈیکٹ اور قصور وار ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا۔
برطرف پانچ اہلکاروں میں سب انسپکٹر حافظ افتخار احمد، کانسٹیبل محمد مصطفیٰ، کانسٹیبل شکیل احمد، کانسٹیبل مدثر مختار اور کانسٹیبل سعید احمد شامل ہیں۔
اسامہ ستّی قتل کیس: اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچوں برطرف اہلکار معاملے کو پیشہ ورانہ انداز سے سنبھالنے میں ناکام رہے جوکہ انکی بنیادی ذمہ داری تھی۔
اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب (2 جنوری کو) سیکٹر جی 10 میں ایک کار پر فائرنگ کی، جس میں سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ مشکوک گاڑی اشارے کے باوجود نہ رکی تو ٹائروں پر فائر کئے گئے تاہم اس دوران گولیاں نوجوان کو لگ گئیں۔
برطرف پانچوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے جبکہ اسلام آباد کی انسدا دہشتگردی عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ پر پیں۔