ٹیسٹ کرکٹرمحمد سمیع ناانصافی پر بول پڑے

کراچی سے ہوں اس وجہ سے کسی کو پسند نہيں

پاکستان کرکٹ میں کراچی کے کھلاڑیوں پر ہونے والی مبینہ ناانصافی پر ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع نے وزيراعظم عمران خان اور کرکٹ کميٹی سے مدد کی اپيل کردی۔

محمد سمیع نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے تعلق رکھتا ہوں اس وجہ سے کسی کو پسند نہيں، انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 بار 100میل کی رفتار سے بال کروائی لیکن نہیں مانی گئی۔ دوسروں کيلئے مشين ٹھيک تھی مگر ميری باری پر کہا گيا مشين خراب ہے۔

محمد سمیع نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا ہوں اس ليے ميری تيزترين گيندوں کو تسليم نہ کيا گيا، تيز ترين بولر کا لقب کراچی کو نہ مل جائے اس ليے میرے خلاف سازش کی گئی۔

ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ سڈنی ٹيسٹ کے 4اوورز ميں 3آؤٹ کيے تو مجھے بولنگ سے ہٹاديا گيا، سری لنکا ميں کم بيک ہوا تو 70واں اوور ديا گيا پھر ہٹاديا گيا۔

سمیع نے کہا کہ ميرے خلاف جھوٹا پروپيگنڈہ کيا جاتا ہے تمام انکوائريز ميں کليئر ہوں، ميرے خلاف جھوٹا پروپيگنڈہ کيا جاتا ہے تمام انکوائريز ميں کليئر ہوں۔

mohammad sami

Tabool ads will show in this div