ہزارہ واقعہ پر اظہارِغم کیلئےمیرے پاس الفاظ نہیں،ملالہ
انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی نے ہزارہ کان کنوں کے وحشیانہ قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی تعلیمی رہنما اور انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ہزارہ کان کنوں کے وحشیانہ قتل پر اظہارِغم کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ان کے ساتھ ایسا کیا گیا ہو لیکن مجھے امید ہے کہ یہ آخری سانحہ ہوگا۔ اس پر پورا ملک سوگ میں ہے۔
I am short of words to express my grief over the brutal killings of Hazara miners. This is not the first time that this has happened. But I hope it is the last. The whole country is in mourning.
— Malala (@Malala) January 7, 2021
I request that PM @ImranKhanPTI meet with the victims' families as soon as possible. pic.twitter.com/gayKH3iaql
ملالہ کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملتمس ہوں کہ وہ جلد ازجلد شہدا کے اہل خانہ سے ملنے جائیں۔
یاد رہے کہ دہشت گردوں نے 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں اغوا کے بعد 11 کان کنوں کو قتل کردیا تھا، جس کے خلاف ہزارہ برادری گزشتہ 5 دن سے احتجاج کررہی ہے۔