پاکستان کو 12ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کاسامنا

اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی
state-bank-of-pakistan-afp-1 فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کو گزشتہ سال جولائی سے دسمبر تک 12ارب ڈالر کا تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ سال جولائی سے دسمبر کے دوران بیرون ملک سے منگوائے گئے سامان کی مالیت باہر بھیجے گئے سامان سے ڈبل رہی جس سے درآمدات اور برآمدات میں عدم توازن بڑھ گیا۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو جولائی تا دسمبر تک 12ارب 42کروڑ30 لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارے میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصے کے دوران 12ارب 9کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں، اسی طرح 24ارب 52کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں جبکہ صرف دسمبر میں برآمدات میں 18فیصد اور درآمدات میں 25فیصد اضافہ ہوا۔

trade deficit

Tabool ads will show in this div