عرفان خان کی سالگرہ پربیٹےکاجذباتی پیغام

اداکارکا انتقال اپریل 2020 میں ہواتھا
Jan 07, 2021
[caption id="attachment_1916577" align="alignnone" width="778"] فائل فوٹو[/caption]

گزشتہ سال انتقال کر جانے والے معروف بالی ووڈ اداکارعرفان خان کے بیٹے بابل سوشل میڈیا پراکثر وبیشتر اپنے مرحوم والد کویاد کرتے رہتے ہیں۔

آج 7 جنوری کو اداکار کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر بابل نے ان کے فالوورز کیلئے ایک دلچسپ ویڈیو شیئرکی ہے جس میں بابل کی والدہ سُتاپا، والد عرفان خان اور بھائی آیان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Babil (@babil.i.k)

والد کی یاد میں بابل نے جذباتی پیغام لکھتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی ہمیں اپنی سالگرہ یاد رکھنے کی ترغیب نہیں دی تھی۔

بابل نے لکھا ''ممیں کسی کی سالگرہ یاد نہیں رکھتا کیونکہ آپ نے کبھی میری سالگرہ یاد کی نہ ہی کبھی اپنی سالگرہ یاد رکھنے کی ترغیب دی۔ یہ ہمارے لئے معمول کی بات تھی جومضحکہ خیز لگتی تھی،اس موقع پرمما کو ہم دونوں کو یاد دلانا ہوگا لیکن اگر میں نے کوشش بھی کی تو میں آپ کی سالگرہ نہیں بھول سکتا۔ یہ آپ کی سالگرہ ہے بابا''۔

عرفان خان کے آخری الفاظ

عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر کا شکارعرفان خان 29 اپریل 2020 کو 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔انتقال سے ایک ماہ قبل ان کی فلم انگریزی میڈیم ریلیز ہوئی تھی۔

اداکار اپنے کیریئرمیں حاصل، مقبول، لائف ان اے میٹرو،دی لنچ باکس، حیدر، پیکو، تلواراورہندی میڈیم جیسی کامیاب فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔ان کی ہالی ووڈ فلموں میں لائف آف پائی، جراسک ورلڈ، سلم ڈاگ ملینیئر اور دی ایمزنگ اسپائیڈرمین شامل ہیں۔

عرفان خان کی فیملی کا دلوں کو چھو جانے والا جذباتی پیغام

خدمات کے اعتراف میں عرفان خان کو بھارت کے چوتھے بڑے سویلین ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا گیا تھا، جبکہ انہوں نے کانز فلم فیسٹیول کے دوران فلم لنچ باکس کیلئے عوامی پسندیدگی کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

Irfan Khan