پائپس سےحیرت انگیزاشیاء بنانےوالے باصلاحیت بچے

دو بھائیوں کی تخلیقی صلاحیت
Jan 07, 2021

پائپ کا نام سنتے ہی ذہن ميں پلمبر کا خيال آتا ہے لیکن کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 بھائیوں مصطفیٰ ہارون اور موسیٰ ہارون نے ثابت کیا کہ تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں۔

انہوں نے پلمبنگ پائپس سے لیمپ،روبوٹ، ڈائناسورسمیت ایسے ایسے آلات بھی بنائے ہیں کہ دیکھنے والے داد دہے بغیر رہ نہ سکیں۔ ان کا کمرہ تخلیقی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سماء ٹی وی کے مارننگ شو ''نیا دن '' میں شریک ان بھائیوں نے اپنے اس منفرد شوق کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔

مصطفیٰ نے بتایا کہ ان تخلیقی ایجادات کا آغاز یوٹیوب پرویڈیوزیکھ کر کیا تھالیکن بعد میں وہ اپنے آئیڈیاز سامنے لیکرآئے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام پیچیدہ کام خود کرتا ہوں اور نسبتا آسان کام اپنے بھائیوں کو تفویض کرتا ہوں۔

موسیٰ کی عمر 12 سال ہے اور نت نئے پراجیکٹس کیلئے انہیں زیادہ ترآئیڈیازدونوں کا 11سالہ چھوٹا بھائی دیتا ہے، جسے سب سے زیادہ ڈائناسور پسندہیں۔

ان بھائیوں کی اسکولنگ گھرمیں ہی ہورہی ہے جس کے باعث انہیں تخلیقی صلاحیتوں کے اظہارکیلئے زیادہ وقت مل جاتا ہے۔

مصطفیٰ نے بتایا کہ "ہمارے والدین بہت زیادہ تعاون کرنے والے ہیں اور ہمارے منصوبوں میں مدد بھی کرتے ہیں۔"

ان سے سوال کیا گیا کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے کوئی چیز بہت دل سے بنائی ہو لیکن کسی نے کہا ہو کہ یہ بہت زبردست ہے، کیا میں لے سکتا ہو؟ جواب میں مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ بہت دفعہ ایسا ہوا۔ ایک دفعہ ایک جنگجو بنایا تھا جو ہمیں بہت زیادہ پسند تھا لیکن کسی کے کہنے پردینا پڑا۔

NAYA DIN

Tabool ads will show in this div