مظفرگڑھ: دو بچیوں کو پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی

بچیاں موقع پر ہی جاں بحق
فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے کرمداد قریشی میں دو بچیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ دونوں بچیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے مرنے والی بچیوں کی عمریں ڈیڑھ اور 3سال کے درمیان ہیں، دونوں بچیوں کے نام اسوٰی اور عروسہ ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مبینہ طور پر سسر سمیت 2افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچیوں کے والد نے بیان دیا کہ دوسری بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی اسی رنجش پر سسر اور اسکے رشتہ داروں نے آگ لگائی۔

دوسری جانب فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں بچیوں کی میتیں اسپتال منتقل کردی ہیں۔

MUZAFFARGARH

PUNJAB

Tabool ads will show in this div