زندگی کی 33 بہاریں دیکھنے پر مہوش حیات کا پیغام

اداکارہ نے سالگرہ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی
Jan 06, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سالگرہ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں اور انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں ۔

تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ آج انہوں زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لی ہیں انہوں نے کہا کہ پچھلے سال نے مجھے موقع دیا کہ میں اپنی زندگی دیکھوں اور اندازہ لگاوں کہ دراصل میرے لیے کیا چیز اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کام بہت زیادہ تھا جس کے باعث میں عام چیزوں کا لطف محسوس کرنا بھول گئیں جن میں میری والدہ کا میرے بالوں میں تیل لگانا، اپنے بھائیوں اور بھتیجے کو ویڈیو گیمز میں ہرانا، بہن کے ساتھ نیٹ فلکس دیکھنا شامل ہے وہ سب چیزیں، یقین کیجیئے زندگی میں کوئی بھی چیز اتنی اہم نہیں ہے جتنی فیملی ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہمیں معاشرے کو یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ ہمیں بتائے کہ ہمیں اپنی زندگی کس طرح گزارنا چاہیئے ایک لڑکی جس کی عمر 30 برس سے زیادہ ہے اس کا بنا شادی اور بچوں کے بغیر خوش رہنا بھی ممکن ہے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ شادی بھی ہوجائے گی جب ہونی ہوگی اس کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے ۔

مہوش حیات نے شوبز کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 2010 میں ڈرامہ سیریل ماں جلی کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے 2014 میں فلمی سفر کا آغاز فلم نامعلوم افراد کے آئٹم نمبر ’بلی‘ سے کیا، اس کے بعد مہوش حیات نے چھلاوا، یہ جوانی پھر نہیں آنی اور لوڈ ویڈنگ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سال 2017 میں اداکارہ نے فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جس نے ریکارڈ بزنس کیا۔

صدر مملکت کی جانب سے 23 مارچ 2019 کو یوم پاکستان کے موقع پر مہوش حیات کو چوتھے بڑے پاکستانی سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

Mehwish Hayyat

Tabool ads will show in this div