افغان سرحد پر فائرنگ، ایف سی اہلکار شہید

فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کو مؤثر جواب دیاگیا
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
[caption id="attachment_2150389" align="alignnone" width="800"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

افغانستان سے محلقہ ضلع مہمند ميں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ میں ايف سی اہلکار شہيد ہوگيا، سيکيورٹی فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کو بھرپور جواب ديا گيا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی سرزمين سے دہشتگردوں نے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند ميں فائرنگ کی، فوجی چوکی پر حملے ميں ایف سی کا ایک اہلکار شہید ہوگيا، 25 سالہ شہيد فضل وحيد کا تعلق شانگلہ، سوات سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دراندازی کرنے والے امن دشمنوں کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت اور مؤثر جواب ديا۔

Tabool ads will show in this div