پی ٹی آئی کارکن ہلاکت،کپتان کی قاتلوں کی عدم گرفتاری پراحتجاج کی دھمکی

PTI workers لاہور : مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے تصادم میں زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کا دوسرا کارکن بھی دم توڑ گیا، جس کے بعد لواحقین اور پی ٹی آئی کارکنوں نے گورنر ہاؤس کے سامنے میت کے ہمراہ دھرنا اور احتجاج کیا، واقعہ کے خلاف کپتان نے بھی قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سخت احتجاج کی دھمکی دے ڈالی۔ لاہور میں مسلم لیگ کے کارکن پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں پر قیامت بن کر ٹوٹ اور خونی تصادم میں دو نوجوانوں کو اسپتال پہنچا دیا، جہاں پی ٹی آئی کا دوسرا کارکن بھی کچھ دیر موت اور زندگی کی جنگ لڑتے لڑتے اس جہاں سے کوچ کرگیا۔ واقعہ پر اہل خانہ اور پارٹی ورکرز سراپا احتجاج بن گئے اور میت کے ہمراہ گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے پہنچ گئے اور انصاف کی دہائی دینے لگے۔ اس موقع پر رقت آمیز منظر دیکھنے میں آئے، مقتول کارکن کے چھوٹے چھوٹے بچے باپ کو یاد کر کے بلک بلک کر رو رہے تھے۔ واقعہ پر پارٹی چیئرمین کا اپنے رد عمل میں کہنا تھا کہ کارکنوں پر حکمران جماعت کےغنڈوں کا حملہ قابل مذمت ہے، لیگی غنڈوں کی فائرنگ سے زخمی کارکن بھی شہید ہوگیا، پنجاب حکومت اور پولیس کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرے، قاتلوں کی عدم گرفتاری پر عمران خان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو سزا نہ دی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے، شہداء کے سوگوار خاندانوں میں برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پھولنگر میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی جنون کا تصادم ہوا، جس کے دوران فائرنگ سے پی ٹی آئی کا کارکن عبدل جاں بحق اور ایاز زخمی ہوئے، جو آج جناح اسپتال لاہور میں دم توڑ گیا۔ مقتول ایاز نے سوگواروں میں تین بچے اور بیوی چھوڑے ہیں۔ سماء

ECP

PTI

PUNJAB

IMRAN KHAN

women

governor house

#lbpolls2015

#lbelections

PHOOLNAGAR

ORPHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div