احمدشاہ کی نقالی:یاسرنوازاوربھائیوں کی ویڈیووائرل

آپ میں سے بیشترکو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا ایک جملہ ''میرا بستہ واپس کرو'' یاد ہوگا ، اسکول ٹیچرکی بنائی گئی ویڈیو وائرل ہونے سے شہرت حاصل کرنے والے اس ننھے سوشل اسٹار پیر احمد شاہ کو سیلیبریٹیز بھی کاپی کرتی ہیں۔
احمد شاہ کو انسٹاگرام اور فیس بک پر ہزاروں افراد فالوورز کرتے ہیں، 2021 کی آمد پر بڑے اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ احمد نے اپنے مداحوں کو سال نو کی مبارکباد دی تھی جو اداکاروپرڈویوسریاسرنواز اور دانش نوازکو بھی خوب بھائی۔
یاسراور دانش نواز نے اپنے بھائی کے ہمراہ احمد شاہ کی ویڈیو کی بھرپور نقالی کرتے ہوئے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئرکی۔ تینوں بھائی نے احمد شاہ اور اُن کے بھائیوں جیسا حلیہ اور اندازاپنایا اور ٹک ٹاک طرز کی ویڈیو بنائی۔
ویڈیو کے دوران احمد کے چھوٹے بھائی سے چاکلیٹ زمین پرگرنے کے بعد اس کے تاثرات دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے جس کی دانش نے خوب عکاسی کی۔
View this post on Instagram
شوبزستاروں سمیت دیگر شخصیات نے بھی اس ویڈیو کو بیحدپسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔
احمد شاہ جن کا مشہور ڈائیلاگ '' اوئے پیچھے تو دیکھو'' ہے کے سب دیوانے ہیں، اپنی معصومیت کے باعث انہیں بیرون ملک بھی خوب پسندیدگی حاصل ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا شمار بھی احمد شاہ کے پرستاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے احمد کا اسٹائل کاپی کرتے ہوئے ویڈیو بھی شیئرکی تھی۔
Oyee! pichay to dekho ? Virat kohli is a fan of Cute pathan bacha Ahmed shah @iqrarulhassan @WaseemBadami pic.twitter.com/1zzlRrbuBo
— Naͥveͣeͫd KhaN (@poetnaveedtalib) May 26, 2019
تقریبا 6 ماہ قبل احمد کو یو ٹیوب کی جانب سے گولڈ اور سلور پلے بٹن بھی دیا جاچکا ہے۔ یہ اعزاز 1 ملین سے زائد سبسکرائبرزہونے پردیاجاتا ہے اور احمد شاہ کے یو ٹیوب چینل کا جائزہ لیا جائے توان کے سبسکرائرز کی تعداد 13 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔