Uncategorized

مچھ واقعہ: کراچی میں 4 مقامات پر احتجاج، ٹریفک متاثر

خواتین اور بچوں کی شرکت
پاور ہاؤس پر احتجاج کا منظر
پاور ہاؤس پر احتجاج کا منظر
عباس ٹاؤن میں رات کو بھی دھرنا جاری رہا
عباس ٹاؤن میں رات کو بھی دھرنا جاری رہا

بلوچستان کے علاقہ مچھ میں کوئلہ مزدوروں کے قتل کے خلاف کراچی میں 4 مقامات پر احتجاج جاری ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

گزشتہ روز مچھ کے کوئلہ کان میں کام کرنے والے ہزارہ برادری کے 10 افراد کو اغوا کے بعد شناخت کرکے قتل کیا گیا۔ اس واقعہ کے خلاف کوئٹہ میں 3 روز سے دھرنا جاری ہے۔

گزشتہ شب وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کی ہدایت پر کوئٹہ پہنچ کر مظاہرین سے شہدا کی تدفین اور دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی مگر مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم آکر انہیں تحفظ اور انصاف کا یقین دلائیں تو وہ احتجاج ختم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا تاحال کوئٹہ جانے کا کوئی پروگرام نہیں مگر دوسری جانب دیگر شہروں میں بھی واقعہ کے خلاف سول سوسائٹی اور اہل تشیع کے احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

بدھ کو کراچی میں تین مقامات پر دھرنا دیا گیا ہے۔ عباس ٹاؤن میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دوسرے روز بھی دھرنا جاری رہا جس میں شرکاء کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ دوسرا دھرنا نارتھ کراچی کی پاؤر ہاؤس چورنگی پر شروع ہوگیا ہے۔

پاور ہاؤس پر احتجاج کا منظر

اس کے ساتھ ہی مجلس وحدت المسلین کی کال پر نمائش چورنگی پر بھی مظاہرین جمع ہوگئے ہیں جبکہ 4 بجے کراچی پریس کلب کے باہر بھی ہزارہ کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین نے اپنے کسمن بچے گوڈ میں اٹھائے شرکت کی۔

[caption id="attachment_2148624" align="aligncenter" width="960"] عباس ٹاؤن میں رات کو بھی دھرنا جاری رہا[/caption]

شام 5 بجے کے قریب ناگن چورنگی کے اطراف بھی مطاہرین جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ان تمام مظاہروں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین نے شیعہ سنی بھائی بھائی کے نعرے لگائے اور ملک میں دہشت گردی کو لگام دینے کا مطالبہ کیا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ سے عباس ٹاون جانے اور آنے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ٹریفک کو آلا آصف اسکوئر رینجرز چوکی کی جانب سے جبکہ پیراڈائز کی جانب سے بھی متبادل راستہ دیا گیاہے۔

پاور ہاوس چورنگی پر احتجاج کے باعث ناگن چورنگی جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ٹریفک کو دوسری سڑک پر ڈبل چلایا جا رہا ہے۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک اہلکار موجود ہیں۔

Karachi traffic

Hazara Community

Tabool ads will show in this div