کرونا ویکسین کے حصول کیلئے ڈیوٹی چھوٹ کی منظوری

شیخ رشید کی سانحہ مچھ اور مذاکرات پر بریفنگ

Corona vaccine

وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کے حصول کیلئے ڈیوٹی چھوٹ اور پاکستان ایکسپو سینٹرز کے چیئرمین سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی۔

منگل 5 جنوری کو وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پریس کونسل آف پاکستان کے ارکان کی ازسر نو تقرری اور فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے متبادل انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او رانا عبد الجبار کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

دوران اجلاس وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کو سانحہ مچھ اور مذاکرات پر بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ مظاہرین کے 8 میں سے 7 مطالبات تسلیم کر رہے ہیں لیکن بلوچستان اسمبلی کے استعفوں کا ہم سے تعلق نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور سانحہ میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ظالم جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

FEDERAL CABINET

CORONA VACCINE

Tabool ads will show in this div