پاکستان میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ

چھ ماہ میں سیمنٹ کی برآمد 50لاکھ 17ہزار ٹن رہی

ملک بھر ميں تعمیراتی سرگرمیاں بڑھنے کے سبب سیمنٹ کی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

سيمنٹ مينوفيکچررز ايسوسی ايشن کے مطابق دسمبر 2020ء میں 47 لاکھ 88 ہزار ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی تھی جو دسمبر 2019ء کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔

ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ جولائی 2020ء سے دسمبر 2020ء تک سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2 کروڑ 46 لاکھ ٹن ریکارڈ ہوئی جبکہ اسی عرصے ميں سيمنٹ کی مجموعی فروخت میں 15 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سن 2020ء کے آخری 6 ماہ میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 14.63 فیصد اضافے کے ساتھ 50 لاکھ 17 ہزار ٹن رہی۔

cement

Tabool ads will show in this div