کراچی: ڈیپارٹمنٹل فٹبالرز کا احتجاج

بھوک ہڑتال کی دھمکی
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2147784" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

کراچی کے مختلف سرکاری اور نجی اداروں سے نکالے گئے فٹبال کے نامور کھلاڑیوں سمیت دیگر متاثرہ فٹبالرز نے گورنر ہاؤس کے قریب احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے روزگار کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ 

فوارہ چوک پر احتجاج کے دوران سرکاری اور نجی اداروں کے سابقہ کھلاڑيوں نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں وزيراعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کی دھمکی بھی دے دی۔

احتجاج کرنے والے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے مرحلے میں کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال کریں گے جس کے بعد وہ اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Departmental Players

Tabool ads will show in this div