سابق کپتان ثناء میر کرونا وائرس میں مبتلا

خود کو قرنطینہ کرلیا
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انھوں نے خود کو کرقرنطینہ کرلیا ہے۔

سابق کپتان ثناء میر ان دنوں کراچی میں قائداعظم ٹرافی کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں اور کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دیگرکمنٹیٹرز کے بھی کویڈ-19 ٹیسٹ کرالیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 1 ہزار 895 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4لاکھ 88 ہزار 529 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس نے مزید 39افراد انتقال کرگئے ہیں جبکہ ملک میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Pakistan women cricket team

Tabool ads will show in this div