اسمگل شدہ تیل کی فروخت پروزیراعظم نےنوٹس لےلیا

فوری کارروائی کاحکم جاری کردیا
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
[caption id="attachment_2147494" align="alignnone" width="800"] فوٹو: ٹوئٹر[/caption]

وزیراعظم عمران خان کا ملک میں اسمگل شدہ تیل کی فروخت کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات پراعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں اسمگلڈ تیل کی خریدو فروخت پرمبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے گندے دھندے میں ملوث نیٹ ورک کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں اعلیٰ سول اورعسکری حکام سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق اسمگلڈ تیل کی فروخت سے معیشت کو سالانہ 150ارب کا نقصان ہوا جبکہ 2ہزار 94 پیڑول پمپس اسمگلڈ تیل کی فروخت میں ملوث نکلے۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں حکم دیا کیا کہ پیٹرول پمپ سیل کی جائیدادیں ضبط کی جائیں اور بھاری جرمانے اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں جبکہ ان اقدامات سے حاصل رقم غریب عوام کی فلاح پر خرچ کریں۔

PM IMRAN KHAN

Smuggled Oil

Tabool ads will show in this div