کوئٹہ، جناح روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ،2افراد قتل،5زخمی

pic-02 کوئٹہ : جناح روڈ پر واقع دکان پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر واقع دکان پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ فائرنگ سے دکان میں موجود پانچ افراد اور پاس سے گزرتا ہوا ایک راہ گیر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تاحال شناخے نہیں ہوسکی، ضابطے کی کارروائی کیلئے لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل دن کے اوقات میں بھی ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھ گئے۔ دونوں بھائیوں محمد حسین اور عزت اللہ کو شہر سے آبائی ٹاؤن جاتے ہوئے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ سماء  

KILLING

HAZARA

EXTREMIST

SPINNI ROAD

Hazara town

Izzatullah and Muhammad Hussain

Shiites

insurgencies

separatist

Sectarian violence

Tabool ads will show in this div