کوئٹہ،دہشتگرد پھرسرگرم،ہزارہ برادری کے 2 افراد قتل

QTA Killing کوئٹہ : اسپنی روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تھا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ قتل ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا اور وہ دونوں بھائی تھے۔ مرنے والوں کی شناخت عزت اللہ اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بھائی آبائی علاقے سے کوئٹہ شہر کی جانب جا رہے تھے کہ دہشت گردوں نے تعاقب کرکے قتل کردیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے اسپنی روڈ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے نوٹس لے لیا، جب کہ آئی جی بلوچستان سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ سماء

HAZARA

EXTREMIST

SPINNI ROAD

Hazara town

Izzatullah and Muhammad Hussain

Shiites

insurgencies

separatist

Sectarian violence

Tabool ads will show in this div