امریکا: چرچ میں فائرنگ سے پادری ہلاک
زخمیوں میں حملہ آور بھی شامل
[caption id="attachment_2146974" align="alignnone" width="800"]
فوٹو: اے پی[/caption]

امریکی ریاست ٹيکاس میں چرچ میں فائرنگ سے پادری ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق زخميوں ميں حملہ آور بھی شامل ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حملے کے وقت چرچ ميں کوئی تقريب نہيں ہو رہی تھی۔
چرچ کے پادری نے جب مسلح شخص کو دیکھا تو اس نے بھی بندوق نکال لی لیکن ملزم نے فوراً فائرنگ کرکے پادری کو ہلاک کردیا اور گن چھین لی۔
گورنر ٹیکساس کے مطابق حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔