معروف امریکی میزبان لیری کنگ کرونا وائرس میں مبتلا

وہ لاس اینجلس کے اسپتال میں زیر علاج ہیں
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف امریکی میزبان لیری کنگ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق معروف امریکی میزبان لیری کنگ کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ 87 سالہ معروف میزبان پھیپھڑوں کے کینسر، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں۔

لیری کنگ کا شمار دنیائے صحافت کے بہترین میزبانوں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 25 سال تک ٹی وی پر ٹاک شوز کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ ایک اندازے کے مطابق انہوں نے 40 ہزار کے لگ بھگ مختلف شخصیات کے انٹرویوز کئے ہیں، جس میں امریکی صدور، دنیا بھر کے سربراہان مملکت، وزرائے اعظم، ادب، ثقافت اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لیری کنگ کا شو مشہور امریکی ٹیلی وژن سی سی این سے پیش کیا جاتا تھا۔ 1985ء سے شروع ہونے والا یہ پروگرام لیری لنگ لائیو بغیر بریک کے سال 2010ء تک جاری رہا۔

لیری کنگ کو لاس اینجلس کے سیڈر سینائی میڈیکل سینٹر میں داخل کیا گیا ہے۔ اسپتال میں کرونا وائرس کے نافذ ایس او پیز کے مطابق لیری کنگ کے تینوں بیٹوں کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں۔ سال 1987 میں ان کا بائی پاس بھی ہوا۔ جب کہ سال 2017 میں ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔

لیری کنگ کی ذاتی زندگی بہت تنازعات کا شکار رہی۔ انہوں نے 7 شادیاں کیں۔ لیری کینگ ٹوئٹر پر @kingsthings, کے نام سے موجود ہیں، جہاں ان کے مداحوں کی تعداد 2.4 ملین ہے۔ انہوں نے آخری بار 26 نومبر کو تھینکس گیونگ ڈے پر ٹوئٹ کی تھی۔

JOURNALIST

COVID

LARRY KING

Tabool ads will show in this div