کراچی:گاڑی درخت سےٹکراگئی،ایک شخص جاں بحق

گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی
Jan 03, 2021

کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرائی۔ حادثہ یونیورسٹی روڈ سمامہ شاپنگ مال کے قریب پیش آیا۔ گاڑی درخت سے ٹکرانے کے بعد 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی تھی۔

حادثے میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ گاڑی میں سوار دیگر 4 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں جاں بحق شخص کی شناخت 24 سالہ حسن علی ولد سید منصور کے نام سے کی گئی ہے۔

زخمیوں میں متوفی کا بھائی 20 سالہ احسن علی اور 3 افراد شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

car

Tabool ads will show in this div