راج کپور اور دلیپ کمار کے گھر خریدنے کیلئے رقم مختص
وزیراعلیٰ خیبر بختونخوا نے بالی ووڈ کنگ راج کپور اور دلیپ کمار کے گھر خریدنے کی منظوری دے دی ہے ۔
ڈائریکٹوریٹ برائے آثار قدیمہ اور عجائب گھر خیبر بختونخوا نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کو خریدنے کیلئے 2 کروڑ 35 لاکھ سےزائد کی رقم جاری کردی گئی ہے، نیلامی کے دوران راج کپور کےگھر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ اوردلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ لگائی گئی تھی ۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa approves Rs. 23.56 million to buy the ancestral houses of two Indian film legendary actors Dilip Kumar and Raj Kapoor in Peshawar. Rs.15 million for Raj Kapoor House and Rs.8.56 million rupees for Dilip Kumar House. #KPArchaeology pic.twitter.com/Mg8lkNiNZZ
— Directorate of Archaeology and Museums, KP (@KPDOAMOfficial) January 2, 2021
اداکاروں کے گھر خریدنے کےبعد دونوں کو عجائب گھربنایا جائے گا۔
ڈھکی دالگراں میں واقع کپور حویلی اپنے دور کی ایک شاندار عمارت تھی، اس کا کل رقبہ لگ بھگ چھ مرلے سے کچھ زیادہ بتایا گیا ہے اور جس حصے پر عمارت کا ملبہ کھڑا ہے اس کا رقبہ 5184 مربع فٹ ہے،اس حویلی کی زمین کی قیمت ایک کروڑ پندرہ لاکھ سے زیادہ مقرر کی گئی ہے جبکہ ملبے کی قیمت کا تخمینہ 34 لاکھ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دلیپ کمار کے آبائی گھر کی قیمت 80 لاکھ 56 ہزار روپے رکھی گئی تھی، یہ مکان پشاور کے قصہ خوانی بازار میں محلہ خداداد میں واقع ہے اور اس کا کل رقبہ چار مرلے بتایا گیا ہے۔
حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں اداکار دلیپ کمار نے اس گھر میں گزارے اپنے بچپن کی یادوں کا تذکرہ کیا ہے، جہاں وہ اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ رہا کرتے تھے۔
#DilipKumar's sentiments on his ancestral house in #Peshawar. (2011) -FF
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) October 1, 2020
1/n I am at once full of fond remembrances of my parents, grandparents and numerous uncles, aunts and cousins who filled the house with the sounds of their chatter and hearty laughter.
ٹوئٹ میں دلیپ نے اپنی یادوں کو تحریر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک دم ان عہد میں پہنچ گیا ہوں جس میں میرے والدین، میرے دادا دادی، نانا نانی اور متعدد چچا، تایا ماموں، خالائیں، پھوپھیاں، چچی اور کزنز رہا کرتے تھے، جنکی آواز و گفتگو اور ہنسی گھر میں گونجا کرتی تھی۔