عدالت کا دریائے راوی منصوبے پر تعمیرات روکنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے ماحولیاتی رپورٹ طلب کرلی
Jan 02, 2021
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
[caption id="attachment_2146119" align="alignnone" width="798"] فوٹو: آن لائن[/caption]

لاہور ہائیکورٹ نے ماحولياتی رپورٹ آنے تک راوی ریور اربن پراجیکٹ پر تعميرات روکنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کی جانب سے ماحولیاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے جانے تک حکام کو راوی ریور اربن پراجیکٹ پر تعمیرات سے روک دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے مکمل جائزے اور منظوری کے بعد راوی ریور اربن پراجیکٹ پر کام شروع کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے 4 دسمبر کو بتایا تھا کہ منصوبے پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کی جانب سے کام شروع کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 18 دسمبر کو صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران منصوبے کیلئے 5 ارب روپے کے قرض کی منظوری دی تھی۔ یہ رقم زمین کی خریداری پر صرف ہونی ہے۔

دوسری جانب عدالت عالیہ نے سمن آباد، مون مارکیٹ اور بند روڈ سے تجاوزات ہٹانے اور گاڑیوں کے شو رومز کی غیر قانونی پارکنگ بھی ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ڈٓائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سے آئندہ سماعت پر پارکنگ ختم کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔