فیکٹ چیک:کیاسعودی ارب پتی خاتون نےپاکستانی ڈرائیور سےشادی کی؟

فیکٹ چیک میں وضاحت
Jan 02, 2021
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
[caption id="attachment_2145949" align="alignnone" width="800"] فوٹو: ٹوئٹر[/caption]

پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک عرب جوڑے کی شادی کی ویڈیو وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سعودی ارب پتی خاتون ساہو بنت عبداللہ المحبوب ہیں جبکہ ان کے ساتھ کھڑے شخص اور ان کے دلہا، ان کی رینج روور کے پاکستانی ڈرائیور ہیں۔

فیکٹ چیک: ساہو بنت عبداللہ المحبوب یا یاسمین بنت مشال السدری ؟ ارب پتی کاروباری خاتون یا مصنفہ؟۔

اس حوالے سے بی بی سی نے اپنی رپورٹ شائع جس کے مطابق یہ ویڈیو حقیقت میں کہاں کی ہے اور کیا واقعی ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون سعودی ارب پتی کاروباری شخصیت ہیں؟ اور کیا انھوں نے اپنے ذاتی ڈرائیور سے شادی کی ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے؟

لیکن سب سے پہلے ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون جنھیں ساہو بنت عبداللہ المحبوب کا نام دیا جا رہا ہے، ان کے متعلق سامنے آنے والے دعوؤں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے متعلق ایک دعویٰ یہ کیا جا رہا ہے کہ ان کا نام ساہو بنت عبداللہ المحبوب ہے جو دراصل ایک سعودی ارب پتی کاروباری شخصیت ہیں اور سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کاروبار کی مالکن ہیں اور ان کی دولت کی مجموعی مالیت آٹھ ارب ڈالر بتائی جارہی ہے۔

کئی سوشل میڈیا ویب سائٹس کے مطابق، ساہو بنت عبداللہ المحبوب متعدد رہائشی املاک کے ساتھ ساتھ مدینہ اور مکہ مکرمہ میں کئی ہوٹلوں کی بھی مالکن ہیں اور ان میں سے کئی مقدس مقامات کے قریب واقع ہیں جن سے وہ یومیہ کثیر دولت کماتی ہیں۔

یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ خاتون دوسرے ممالک میں بھی کئی عمارتوں کی مالکن ہیں۔

سعودی

گزشتہ سال 24دسمبر 2020 کو ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو کے مطابق یہ خاتون کوئی ارب پتی کاروباری شخصیت نہیں بلکہ مصنفہ یاسمین بنت مشال السدری ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دولہا پاکستانی ہے یا افغانی؟

کیا ویڈیو میں نظر آنے والے شخص واقعی سعودی خاتون کے پاکستانی ڈرائیور ہیں؟ سوشل میڈیا پر اس طرح کے دعوے ضرور کیے جا رہے ہیں کہ وہ سعودی امیر زادی کے ذاتی ڈرائیور ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

بی بی سی کے مطابق سعودی عرب کے مقامی میڈیا میں کسی سعودی ارب پتی خاتون کی اپنے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کی کوئی خبر نشر/شائع نہیں کی گئی ہے۔

جہاں تک دلہا کے پاکستانی اور سعودی امیر زادی کے ذاتی ڈرائیور ہونے کا تعلق ہے، اس بارے میں کوئی قابلِ بھروسہ حقائق و تفصیلات نہیں مل سکے۔

Saudi billionaire

Tabool ads will show in this div