پاکستانی نژاداداکارہ کو مستقل سعودی سکونت مل گئی

پاکستانی نژاد سعودی اداکارہ زارا البلوشی کو سعودی عرب کی جانب مستقل سکونت کی اجازت مل گئی۔
زارا 13 مئی 1981 کو سعودی دارالحکومت ریاض میں پیدا ہوئی تھیں اور وہیں پلی بڑھی ہیں، مستقل قیام کا اجازت نامہ ملنے پر زارا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعودیہ کو اپنا ابدی گھرقرار دیا ہے۔
اداکارہ کو سال 2019 میں متعارف کروائے جانے والے پروگرام کے تحت مستقل سکونت دی گئی ہے، جس میں غیرملکی کسی سعودی شہری کی طرف سے اسپانسر کیے گئے بغیر بھی مستقل سکونت حاصل کر سکتے ہیں۔
خلیجی میڈیا کے مطابق زارا البلوشی نے سعودی عرب میں 8 لاکھ ریا ل کے عوض مستقل سکونت حاصل کی ہے۔
#الإقامة_المميزة شكراً على الثقة و منحي الاقامة المميزة سعادة ما اقدر اوصفها العيش و الاستثمار في السعودية 💚🤍 ابي اعيش و اموت فيها الحمدلله pic.twitter.com/eRcpGcSYxX
— زارا البلوشي (@zara_albaloshi) December 14, 2020
انتالیس سالہ اداکارہ نےسعودی اسکولوں میں ہی تعلیم حاصل کی ہے اورروانی سے عربی زبان بو لتی ہیں۔ زارا نے عرب نیوز میں شائع ہونے والی خبرکو ٹوئٹر پر ری ٹویٹ کیا۔
انہوں نے نے سوشل میڈیا پر اپنے '' پریمیئم ریزیڈینسی کارڈ'' کی تصویر بھی شیئرکی اور خوشی کااظہارکرتے ہوئے لکھا '' مجھ پر اعتماد کرنے اور مستقل سکونت دینے کیلئے شکریہ۔ میں یہیں جینا اور مرنا چاہتی ہوں۔''۔