افغانستان کابھارت کیجانب جھکؤبرقرار،4فوجی کاپٹرخریدنےکااعلان

mi25 کابل / نئی دہلی : افغانستان نے بھارت سے چار روسی ساختہ ایم آئی 25 فوجی ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان کیا ہے، ہیلی کاپٹر سے متعلق معاہدے پر دونوں ممالک کے درمیان جلد دستخط کیے جائیں گے۔ افغانستان کا انڈیا کی جانب جھکؤ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، کبھی سفارت خانے اور قونصلیٹ میں دہشت گردی کی تربیت دینا تو کبھی سرحد پار سے پاکستان پر حملے کرنا، غرض ازلی دشمن پاک سرزمین پر خون کی ہولی کھیلنے کیلئے کوئی موقع جانے نہیں دیتا ہے، ایک طرف افغانستان کے پاکستان کے خلاف کان بھرنے تو دوسری طرف مٹھی بھر امداد دے کر افغانستان کو اپنے حق میں رام کرنا بھارت کو ایجنڈا نمبر ون بن گیا ہے۔ MI 25 Helicopter 2 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب افغانستان بھارت سے چار ایم آئی 25فوجی ہیلی کاپٹر خریدے گا، ان ہیلیز کو افغانستان میں طالبان کیخلاف کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ معاہدے پر دستخط کیلئے افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمار دلی پہنچ گئے ہیں۔ Mi-3 افغان مشیر بھارت آمد پر بھارتی حکام سے دہشتگردی کیخلاف جنگ، افغان ایئر فورس کو مسلح کرنے اور افغان اسپیشل فورس کے اہلکاروں کی بھارت میں تربیت سے متعلق امور پر بھی بات کرینگے ۔ واضح رہے کہ سال دو ہزار گیارہ میں افغان بھارت اسٹریٹیجک پارٹرشپ معاہدے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بھارت کی جانب سے افغانستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کیے جارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے افغان بھارت معاہدے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کا معاملہ قرا دیا ہے۔ سماء

KABUL

TALIBAN

BIRDY

NDS

HELI

agreement

afghan forces

MI25

CHOPTER

RUSSIAN HELICOPTER

TRAINNING

Tabool ads will show in this div