گزشتہ 24 گھنٹوں میں82 افرادکرونا وائرس کےباعث انتقال کرگئے

سب سے زیادہ پنجاب میں 43 اموات ہوئیں
Jan 02, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کےباعث سب سے زیادہ پنجاب میں 43 اموات ہوئیں۔دوسرے نمبر پر سندھ میں 22 اموات ہوئیں۔

این سی او سی کےمطابق دو جنوری بروز ہفتے کوگزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 82 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔82 میں سے 44 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔گذشتہ 24  گھنٹوں میں 2 ہزار 184 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 229 کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔

این سی او سی کےمطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 362 ہوگئی،کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 258 ہو گئی، ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 130 ہوگئی۔

این سی او سی نےبتایا ہے کہ صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 974 ہے۔سندھ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 632 ہوگئی،پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 341 ہو گئی،خیبرپختونخوا میں کرونا کےمریضوں کی تعداد 59 ہزار 23 ہے،اسلام آباد میں 38 ہزار 20 اور بلوچستان میں 18 ہزار 181 ،گلگت بلتستان 4 ہزار 862 ہے۔

این سی او سی نےمزید بتایا کہ آزاد کشمیر میں کرونا کیسز کی تعداد 8 ہزار 303 ہے۔اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 745 مریض جبکہ 301 مریض وینٹیلیٹرز پر موجود ہیں۔ملتان میں 41 فیصد مریض وینٹیلیٹرز پر موجود ہیں۔اسلام آباد میں 42 فیصد وینٹیلیٹرز کررونا مریضوں کے زیرِاستعمال ہیں۔پشاور میں 35 فیصد وینٹیلیٹرز پر کرونا مریض موجود ہیں۔لاہور میں 32 فیصد وینٹیلیٹرز کرونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔اسلام آباد میں 33 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔ملتان میں 36 فیصد آکسیجن بیڈز کرونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ پشاور میں 59 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔کراچی  میں 32 فیصد آکسیجن بیڈز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔

CORONA

Tabool ads will show in this div