کراچی: پسند کی شادی، باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

قاتل نے خود پولیس کو اطلاع دی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Father-Killed-Daughter-Khi-Pkg-01-01-Hasan.mp4"][/video]

کراچی ميں باپ نے پسند کی شادی کرنیوالی بیٹی کو قتل کرديا، ملزم نے خود پوليس کو اطلاع دی۔

کراچی ميں نام نہاد غيرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔ منگھو پير نور الدين گوٹھ کے رہائشی شير محمد نے اپنی 19 سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کیا، مقتولہ نے 8 ماہ قبل اپنی پسند سے شادی کرلی تھی جس پر والد کو اعتراض تھا۔

مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہم 8 ماہ سے بیٹی کو تلاش کررہے تھے، کسی نے والد کو اس کا پتہ بتایا، جس پر وہ جاکر اسے واپس گھر لے آیا، قتل کی اطلاع دیتے ہوئے فون پر بات کرتے سنا۔

ملزم نے خود پوليس کو اطلاع دیکر گرفتاری دیدی۔ منگھو پير پوليس کے مطابق اگر اہلخانہ کی جانب سے مقدمہ درج نہيں کروايا گيا تو سرکار کی مدعيت ميں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

honor killing

Tabool ads will show in this div