سردی کی پہلی بارش،برفباری کا امکان

لینڈ سلائڈنگ کا بھی اندیشہ
Pic31-001
MUZAFERABAD: Dec31-A stunning view of Semari area as houses and grounds are hiding after heavy snow fall during winters. ONLINE PHOTO by Shabbir Anjum
Pic31-001 MUZAFERABAD: Dec31-A stunning view of Semari area as houses and grounds are hiding after heavy snow fall during winters. ONLINE PHOTO by Shabbir Anjum

اتوار سے منگل کے دوران وفاقی دارالحکومت کے پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سردی کی لہرمیں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2021 کی پہلی موسلا دھار بارش اور برفباری اتوارکی شام سے منگل کے درمیان تک اسلام آباد کے پہاڑوں پرہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکی شام سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جو موسلا دھار بارش اور برفباری کا سبب بنے گا۔

اس دوران اتوار سے منگل تک کشمیر،اسلام آباد، خطہ پوٹھاہار، قصور، گجرات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پیر سے منگل کو اس سلسلے کے تحت گلگت بلتستان،دیر،سوات،کرک کے پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارش سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا اندیشہ بھی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی ہے جہاں درجہ حرارت منفی 15 ریکارڈ کیا گیا۔اسکردو میں منفی گیارہ ، زیارت اور کالام میں منفی دس ، ہنزہ منفی آٹھ اور کوئٹہ میں منفی سات ریکارڈ کیا گیا۔

لاہوراورملتان سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پارہ مثبت رہا۔کراچی کا درجہ حرارت چھ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

islamabad weather

Tabool ads will show in this div