بھیڑیے کا ماسک پہن کر نیو ایئر نائٹ پر ڈرانے والا گرفتار

ماسک بھی برآمد

کیپٹل پولیس پشاور نے خواتین اور بچوں کو نیو ایئر نائٹ پر بھیڑیے کا ماسک پہن کر ڈرانے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان نیو ایئر کی رات کو پشاور کے مختلف علاقوں میں بھیڑیے کا ماسک پہن کر موٹر سائیکل پر خواتین اور بچوں کو ڈرا رہا تھا، جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

زیر حراست نوجوان کا تعلق موتی محلہ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جمعرات کی رات بھیڑیے کا ماسک پہن کر خواتین اور بچوں کو ڈرایا۔ ملزم کو تھانہ شاہ قبول میں زیرحراست رکھا گیا ہے۔

منچلے نوجوان کے قبضے سے ماسک بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف  پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن پی پی سی 107 ( امن کیلئے خطرہ بننے ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

New year

WOLF MASK

Tabool ads will show in this div